ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹوٹ سکتی ہے شرد یادو اور جے ڈی یو کے درمیان تعلقات کی ڈور: شردیادونے بلائی 17اگست کوہم خیال جماعتوں کی میٹنگ، لالویادوکے ساتھ جلدملاقات متوقع

ٹوٹ سکتی ہے شرد یادو اور جے ڈی یو کے درمیان تعلقات کی ڈور: شردیادونے بلائی 17اگست کوہم خیال جماعتوں کی میٹنگ، لالویادوکے ساتھ جلدملاقات متوقع

Fri, 04 Aug 2017 00:24:11    S.O. News Service

نئی دہلی3اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہارمیں مہاگٹھ بندھن کی حکومت گر جانے کے بعد اور بی جے پی،جے ڈی یو کی حکومت بن جانے کے بعد سے لالو پرساد یادو مسلسل نتیش کمار پر حملہ آور ہیں۔اتنا ہی نہیں جے ڈی یو کے ناراض رہنماؤں کے بارے میں بھی وہ میڈیا سے مسلسل بات کرتے رہے ہیں۔ابھی آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ جے ڈی یو کے سابق صدر اور سینئر لیڈرشردیادو 8 /اگست کو ان سے ملنے کے لیے پٹنہ آ رہے ہیں۔لالو یادو نے یہ بات رانچی میں میڈیا اہلکاروں سے کہی اور اسی کے ساتھ یہ قیاس لگائے جانے لگے ہیں اور جے ڈی یو کے ذرائع نے صاف کر دیا ہے کہ اگر ایسا ہے تب انہیں منانے کی کوششیں اب بندہو جائیں گی۔

بتا دیں کہ نتیش کمار کے مہاگٹھ بندھن کودھوکہ دینے کے بعدسے شرد یادو مسلسل ناراض چل رہے ہیں۔ْان کے قریبی لوگوں نے واضح  طور پر کہا کہ وہ پارٹی کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہے۔ادھر یہ بھی غور کرنے کی بات ہے کہ شرد یادو نے ابھی تک نتیش کمار پر کوئی براہ راست حملہ نہیں کیا ہے لیکن وہ مسلسل مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے آ رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ اب بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی کی مخلوط حکومت ہے۔شردیادونے ہم خیال پارٹیوں کی ایک میٹنگ 17اگست کوبلائی ہے۔وہیں جے ڈی یو کی مجلس عاملہ کی میٹنگ 19اگست کوبلائی گئی ہے۔یہ ماناجارہا ہے کہ پارٹی کی اہم میٹنگ سے پہلے اس طرح کے اجلاس کا اعلان کہیں ان کے اگلے سیاسی ارادوں کی طرف اشارہ تو نہیں ہے۔شرد یادو کئی بار اسٹیج سے  بی جے پی کو فرقہ پرست پارٹی قرار دے چکے ہیں اور نتیش کمار کے بی جے پی کے ساتھ جانے کے فیصلے سے وہ ناراض بتائے جا رہے ہیں۔


Share: